کوئٹہ،ریلوے انجن اور ریلوے ٹرالی میں تصادم

کوئٹہ:کوئٹہ میں مشکاف کے مقام پر ریلوے انجن اور ریلوے ٹرالی میں تصادم ہوا جس میں ایک ریلوے ملازم جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ سے سبی جانے والی ریلوے ٹرالی مشکاف کے مقام پر ریلوے ٹریک پر کھڑے انجن سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجہ میں ایک ریلوے ملازم جاں بحق ہو گیا جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔