کراچی، پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار

کراچی:کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اور رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔ ملیر میں دو ڈاکو پکڑے گئے۔ ڈاکوؤں سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ لیاری چاکیوڑاہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جامعہ کراچی میں رینجرز نے کارروائی کر کے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق زیرحراست شخص جامعہ کراچی کا ملازم تھا۔ دوسری جانب سرسید ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔