لاہور: سمن آباد سے 13 سالہ لڑکا لاپتہ

لاہور: سمن آباد این بلاک کا رہائشی امان قمر گزشتہ روز بائیک پر گھر سے نکلا مگر واپس نہ آیا۔ بچے کے لواحقین کے مطابق ہر جگہ تلاش کرنے کے باوجود بچے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جبکہ امان قمر کا موبائل فون بھی بند جا رہا ہے۔ لواحقین نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے بچے کو مبینہ طور پر اغواہ کر لیا گیا ہے۔ سمن آباد پولیس نے بچے کی گمشدگی کی درخواست جمع کرنے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔