اشتعال انگیزتقریر،ایم کیو ایم رہنماؤں کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 25 سے زائد مقدمات کی سماعت 23 اگست تک ملتوی کر دی ، عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد، ڈاکٹر فاروق ستار، رشید گوڈیل، خالد مقبول سمیت 20 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں اشتعال انگیز تقریر کے 25 سے زائد مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ خواجہ اظہار اور قمر منصور عدالت میں پیش ہوئے ۔ رؤف صدیقی اور وسیم اختر کو پیش نہیں کیا جا سکا ۔ عدالت نے پانچ سے زائد مقدمات میں مفرور ملزمان ایم کیو ایم کے قائد ، ڈاکٹر فاروق ستار ، رشید گوڈیل ، خالد مقبول ، سلمان مجاہد سمیت بیس ملزمان کے وارنٹ جاری کردئیے اور پولیس کو ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ عدالت نے سماعت 23 اگست تک ملتوی کر دی ۔