سندھ رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع کر دی گئی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات میں توسیع کی منطوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن اور سیکرٹری داخلہ ریاض حسین سومرو کو مشیر قانون اور سیکرٹری قانون کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کیا اور پھر تقریباً ایک گھنٹے کی مشاورت کے بعد سندھ رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع کردی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے قیام میں ایک سال جب کہ کراچی آپریشن کے لئے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔