اپر دیر میں سڑک کنارے بم دھماکا، 7 افراد جاں بحق

پشاور: اپر دیر کے علاقے ڈوگ درہ میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے مسافر گاڑی میں موجود 7 افراد جاں بحق۔

اپردیر کے علاقے ڈوگ درہ میں امن لشکر کی گاڑی جرگہ سے واپس آرہی تھی کہ سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا جس کو سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جب کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق امن لشکر سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے امن لشکر کی گاڑی تباہ ہوگئی جب کہ واقعہ کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔