اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ خالد خراسانی ڈرون حملے میں ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کرکے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے ماسٹر مائنڈ خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کے ماسٹر مائنڈ خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

رجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عمرنرے عرف خالد خراسانی افغانستان میں ڈرون حملے میں مارا گیا جب کہ دہشت گرد کا اصل نام عمر نرے تھا لیکن وہ خلیفہ عمر اور خالد خراسانی کے نام سے جانا جاتا تھا۔