خانیوال: پاکستان ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

خانیوال:خانیوال کے علاقے مخدوم پور کے قریب راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد عید کی چھٹیاں منانے اپنے آبائی علاقوں میں جا رہے تھے۔

حادثے کے نتیجے میں 22 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔ زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 2 کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال اور 1 کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے معمولی زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق مخدوم پور اسٹین پر ٹرین کی رفتار آہستہ ہونے کی وجہ سے بڑا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پاکستان ایکسپریس کی متاثرہ 4 بوگیاں اتار کر ٹرین مسافروں کو لیکر کراچی روانہ کر دی گئی ہیں۔