مسجد الحرام کے قریب بھگدڑ مچنے سے 18 عمرہ معتمرین زخمی

مکہ المکرمہ: مسجد الحرام کے قریب بھگدڑ مچنے کے واقعہ میں 18 عمرہ معتمرین زخمی ہوگئے۔

ہر سال دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد رمضان المبارک کے دوران عمرے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچتی ہے، خاص طور پر رمضان کے آخری عشرے میں ہزاروں مسلمان عمرے کے لیے آتے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کی مقدس میں رات میں عبادت کے لیے نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد الحرام میں موجود تھی کہ اس دوران وہاں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے جن میں عمرہ معتمرین شامل ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی اور تمام کی خطرے سے باہر ہے۔