راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے والی مسافر وین کھائی میں جاگری

مظفرآباد: راولاکوٹ جانے والی مسافر بس راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی جس میں سوار 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے والی مسافر وین آزاد پتن کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کاموں میں حصہ لیا اور زخمی و جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

مقامی افراد کے مطابق بس میں سے 8 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ زخمی ہونے والوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔