دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن

بریمر ہیون: جرمنی کی ایک کمپنی نے دنیا کے سب سے بڑی وںڈ ٹربائن بنانے کا اعلان جس کے ایک پرکی لمبائی 295 فٹ یعنی 90 میٹر ہے اور تکمیل کے بعد صرف ایک ٹربائن سے 8 میگا واٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی۔

اگرچہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن ڈنمارک میں نصب ہے جس کی ایک پنکھڑی کی لمبائی 290 فٹ ہے لیکن جرمنی کی یہ سب سے بڑی ونڈ ٹربائن کے ایک بلیڈ کی لمبائی 295 فٹ ہوگی اور لندن کے مشہور جھولے ’ لندن آئی‘ سے بھی 33 فیصد بڑی ہوگی، اس کا پہلا 8 میگا واٹ کا ٹربائن اس سال کے اختتام پر تیار اور نصب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسے فرانس کے ونڈ فارم کا حصہ بھی بنایا جائے گا جو مشترکہ طور پر 500 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔