کابل میں بھارتی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کی افغان طالبہ سے زیادتی

کابل: بھارت میں یوں تو آئے روز خواتین سے ذیادتی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں تاہم اب بھارتی سورما بیرون ملک بھی خواتین کی عصمت سے کھیلنے لگے ہیں اور ابھی زمبابوے میں بھارتی کرکٹرکی خاتون سے زیادتی کامعمہ حل نہیں ہوا کہ افغانستان میں بھارتی ملٹری اتاشی نے ایک افغان طالبہ کو ذیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں واقع بھارتی سفارت خانے میں ایک ضرورت مند افغان طالبہ وظیفے کے حصول کے لیئے گئی تاہم وہاں پر بھارتی ملٹری اتاشی بریگیڈیئرایس کے نارائن نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر بھارتی حکومت اورسفارت خانے نے ہمیشہ کی طرح روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظلوم لڑکی کو انصاف دلانے کے بجائے خاموشی اختیارکرلی۔

دوسری جانب افغانستان کی جانب سے واقعے کا علم ہونے پر فوری ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی دفاعی اتاشی کو ملک بدر کردیا گیا تاہم ملزم کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی گئی، جب کہ واقعے کے خلاف افغان عوام میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔