معروف وکیل نعیم بخاری تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد: معروف قانون دان نعیم بخاری بھی کپتان کی ٹیم میں شامل ہو گئے۔ عمران خان نے نعیم بخاری کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہوئے پرانا ساتھی قرار دے دیا۔ عمران خان نے ٹی او آرز پر حکومت کو ٹائم دینے کا عندیہ دیا اور کہا ان کی بھی آف شور کمپنی ہے لیکن ٹی او آرز سے کوئی ڈر نہیں، نواز شریف کو بھی نہیں ڈرنا چاہئے۔ نعیم بخاری نے عمران خان کو مرد مومن قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دل میں غریب عوام کا درد ہے۔