عید سے قبل ایم کیو ایم کی بڑی پتنگ کاٹیں گے، انیس قائم خانی

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کاکہنا ہے کہ چھوٹی عید سے قبل ایم کیو ایم کی بڑی پتنگ کاٹیں گے۔

دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ چھوٹی عید سے قبل ایم کیو ایم کی بڑی پتنگ کاٹیں گے تاہم انھوں نے ایم کیو ایم رہنما کا نام بتانے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عید سے قبل کراچی میں مزید دفاتر کھولیں گے لیکن ایم کیو ایم کے کچھ رہنماؤں کو اپنی جماعت میں شامل نہیں کریں گے۔

ہر ہفتے وکٹیں گرانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پرپی ایس پی رہنما مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ وکٹیں کس کی گرائیں یہاں تو گراؤنڈ ہی خالی ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام تر توجہ پارٹی کو مضبوط کرنے پرمرکوز ہے۔