رینجرز کا ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ، بغیرتلاشی لیے واپس چلے گئے

کراچی: رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی رہائشی گاہ کا محاصرہ کرکے ان کے گھر آنے جانے والے راستوں کو بند کردیا تاہم کچھ دیر بعد اہلکار واپس روانہ ہوگئے۔

رینجرز نے کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کی رہائش گاہ کا محاصرہ کیا اوراس دوران رینجرز کی بھاری نفری نے فاروق ستار کی رہائش گاہ کے اطراف تمام گلیوں کو مکمل طور پر بند کردیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں کو بھی کارروائی کی فوٹیج بنانے سے روک دیا تاہم اہلکار رہائش گاہ کے باہر موجود رہنے کے تھوڑی دیر بعد واپس چلے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ رینجرز کی اس کارروائی کے نتیجے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔