قوم دن بدن مقروض ،چھوٹا سا طبقہ امیر ہورہا ہے،عمران خان

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دن بدن مقروض ہورہی ہے جبکہ ایک چھوٹا سا طبقہ امیر ہورہا ہے جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے وہ 200 ارب کی میٹرو ٹرین پر ہوجاتا ہے،حکمران فلاحی کاموں کی بجائے بڑے منصوبوں پر پیسہ خرچ کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کمیشن کمائیں، حکومت نے 85 فیصد بلاواسطہ ٹیکس لگا دیئے ہیں ۔ جتنے زیادہ ٹیکس ہوں گے اتنے ہی لوگ مسائل کاشکار ہونگے، ملک میں کسان اور زراعت کا پیشہ دونوں پریشان اور زبوں حالی کا شکار ہیں ، ملک کو ٹھیک کرنا ہو تو کرپشن ‘ غربت پر قابو پانا ہوگا، حکمران جب تک خود کرپٹ ہوں گے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی، ملک کا پیسہ بیرون ملک جارہا ہے اور ملک مقروض ہورہا ہے ایسا نظام مکمل بند ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز اسلام آبادمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔