پاکستان کا استحکام دینی مدارس سے وابستہ ہے ،قاری عبدالمنان انور

کراچی: جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر الحاج قاری عبدالمنان انورنقشبندی، جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی، مولانامشتاق عباسی،مہتمم مولاناغلام مصطفی فاروقی، مولاناالٰہی بخش ٹانوری، مولاناامین الدین ہزاروی، مولاناعبدالخالق ایڈوکیٹ، ڈاکٹرعطاء الرحمان ودیگر نے کہاہے کہ پاکستان کی اساس نظریہ اسلام پرہے اور پاکستان کا استحکام دینی مدارس سے وابستہ ہے ،مدارس دینیہ اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں دونوں کی حفاظت ایمان کا حصہ ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سعیداللہ گوٹھ بلدیہ ٹاؤن دارالعلوم تعلیم القرآن مصطفی ٹرسٹ کے سالانہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔