وفاقی بجٹ میں سندھ کو نظر انداز کیا گیا ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ

کراچی:جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ فاقی بجٹ میں سندھ اورسندھ کے عوام کو نظر انداز کیا گیا ہے،سندھ میں صحت وتعلیم اورانفرااسٹکچر کیلئے وفاقی بجٹ میں خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے، ملکی معیشت میں ریڑہ کی ہڈی اورسب سے زیادہ ٹیکس جمع کرکے وفاق کو دینے والے صوبے کے عوام کو اسی مناسبت سے اپنا حصہ ملنا چاہئے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے رواں مالی سال کے پیش کردہ بجٹ میں عوام پر ٹیکسزکی بھرمارکی سخت مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹرمعراج الہدیٰ نے اسے ہمیشہ کی طرح اعدادوشمار کا گورکھ دہندہ قراردیا اور کہا کہ اس بجٹ میں بھی سرمایہ دارطبقہ کو مزید چھوٹ جبکہ ٹیکسوں کی بھرمار کرکے عام آدمی کی زندگی کو مزیداجیرن بنانے کاسامان فراہم کیا گیا۔گذشتہ سال کپاس،گنہ،چاول اورگندم سمیت دیگر فصلوں کے مناسب ریٹ کے لیے کاشتکار سڑکوں پر سراپا احتجاج بنے رہے۔