نریندر مودی کل افغانستان کا دورہ کریں گے

نئی دہلی :بھارتی وزیراعظم نریند ر مودی (آج )ہفتہ کو افغانستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر اشرف غنی سے ملاقات اور افغان بھارت دوستی (سلمہ )ڈیم کا افتتاح بھی کریں گے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نریند ر مودی ہفتہ کو افغانستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کریں گے ۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ مودی اور اشرف غنی کی ملاقات سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کا موقع ملے گا اور اسکے علاوہ ملک میں امن واستحکام کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیا ل ہوگا۔وزیراعظم نریند ر مودی ہرات میں افغان بھارت دوستی ڈیم کا بھی افتتاح کریں گے ۔