مائنس نوازشریف حکومت اور سیاست کسی طور قبول نہیں،علی اکبر گجر

کراچی:پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے مائنس نوازشریف حکومت اور سیاست کسی طور قبول نہیں کریں گے،یہ فارمولے پیش کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اور انہیں احساس ہی نہیں کہ عوام اپنے محبوب لیڈر سے علیحدگی کا تصورہی نہیں کر سکتے۔اس طرح کی باتیں کرنے والے پاکستان کے دوست نہیں دشمن ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے کارکن ایسے ملک دشمنوں کا گھیراؤ کریں گے اور انہیں بتائیں گے کہ نوازشریف اور پاکستان لازم وملزوم ہیں۔سازشی عناصر جان لیں کہ وہ جمہوریت اور حکومت کے خلاف جتنی بھی سازشیں کر لیں عوام اپنے اقتدار کی خود حفاظت کریں گے۔