وزیراعظم کی طبیعت بہتر ،جاگے تو غنودگی میں تھے،خاندانی ذرائع

لندن :وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بہتر ہے،صبح جاگے تو دواؤں کی وجہ سے غنودگی کی کیفیت میں تھے،ڈرین ٹیوب نکلنے سے درد کی شدت کم ہو جائے گی، ڈرین ٹیوب ڈاکٹر زجلد نکال دیں گے۔بدھ کو فیملی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سرجری کے بعد رات آئی سی یو میں گزاری اور اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔ وزیراعظم نواز شریف صبح جاگے لیکن دواؤں کی وجہ سے غنودگی کی کیفیت میں تھے۔ وزیراعظم کے سینے سے ڈرین ٹیوب نکلنے سے درد کی شدت کم ہو جائے گی، ڈاکٹرز جلد وزیراعظم کے سینے سے ڈرین ٹیوب نکال دیں گے انہوں نے کچھ کھایا نہیں صرف نرم غذا لی ہے۔