مالی میں امن مشن پر موجود چینی فوجی ہلاک

بماکو:چین نے افریقی ملک مالی میں امن مشن پر موجود چینی فوجی کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ مالی میں چینی سفارتخانے کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن میں فرائض سرانجام دینے والے چینی شہریوں کو نشانہ بنایا جانا افسوسناک امر ہے ۔چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے حملے ناقابل برداشت ہیں اور اس حملے کی تحقیقات کے لئے مالی حکومت اور اقوام متحدہ سے درخواست کر دی گئی ہے ۔