لائنز ایریا اور لانڈھی میں2 سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم

کراچی:لائنز ایریا اور لانڈھی میں2 سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان مسلح تصادم ہوا،فائرنگ سے دونوں علاقوں میں سخت خوف وہراس ،دکانیں بند علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے،تفصیلات کے مطابق بدھ کو لائنز ایریا اور لانڈھی میں2 سیاسی جماعتوں کے درمیان علاقے پر قبضے کی جنگ شدت اختیار کرگئی،دونوں تنظیموں کے کارکنان کی جانب سے ایک دوسرے کے علاقوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔