صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پانامہ پیپرز لیکس بارے نعرے بازی

اسلام آباد : پارلیمنٹ سے صدر مملکت کے خطاب کے موقع پر پانامہ پیپرز لیکس بارے نعرے بازی میں پی ٹی آئی ارکان کا ساتھ دینے کے معاملے میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن اکیلے رہ گئے، وہ اکیلے پانامہ پانامہ کرتے رہ گئے، ساتھ بیٹھے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سید نوید قمر نے نعرے بازی میں حصہ نہیں لیا،ان کے دائیں جانب بیٹھے پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین نے بھی پانامہ کے نعرے نہ لگائے، اعتزاز احسن نے عقبی نشستوں پر پی پی پی کے ارکان کو نعرے بازی پر ابھارنے کی کوشش بھی کی لیکن ناکام رہے۔