سعودی عرب:رمضان کا چاند اتوار کو نظرآنے کا امکان

ریاض: ماہرین فلکیات نے سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں یکم رمضان پیر سے ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے عرب ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں بتایا کہ سائنسدان اپنے علم اور جدید تیکنک کے تحت چاند کی رویت کے حوالے سے اندازہ لگاتے ہیں اور ہمارے اندازے کے مطابق سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں شعبان المعظم 29 یوم کا ہوگا جب کہ پیر 6 جون کو یکم رمضان المبارک ہوگا۔ ڈاکٹر عبداللہ المسند کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ اس سال ماہ صیام 30 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر بدھ 6 جولائی کو ہوگی۔