بجٹ میں بلاواسطہ ٹیکس کے اضافے کی سخت مخالفت کریں گے، فاروق ستار

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہئندہ مالی سال کے بجٹ میں اگر بلاواسطہ ٹیکس میں اضافہ کیا گیا تو اس کی سخت مخالفت کی جائے گی،بدھ کو ایم کیو ایم کی جانب سے تیار کردہ شیڈو بجٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بجٹ تجاویز میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وڑن کو شامل کیا ہے جس میں عوام کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے،جبکہ میٹرو ٹرین اور میٹرو بس کے بجائے توانائی بحران پر پہلے قابو پانے پر زور دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اگر بلاواسطہ ٹیکس میں اضافہ کیا گیا تو اس کی سخت مخالفت کی جائے گی۔