وزیر اعلیٰ پنجاب کی لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن میں وزیر اعظم سے گھر میں ملاقات اور عیادت کی ۔ فیملی کے دیگر ارکان بھی ہمراہ تھے ۔ نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کل ہوگی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نجی ائیر لائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے ہیتھرو ائر پورٹ پہنچے ۔ ان کے استقبال کیلئے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ شہباز شریف کے ہمراہ حمزہ شہباز اور فیملی کے دیگر ارکان موجود تھے ۔ شہباز شریف لندن پہنچتے ہی وزیر اعظم میاں نواز شریف کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان سے ملاقات اور عیادت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز سے ان کی صحت سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا ۔