پاناما لیکس کے معاملے پر نواز شریف کو ٹارگٹ نہیں کرنے دیں گے: سعد رفیق

اہور : وزیر ریلوے سعد رفیق سیاسی مخالفین پر گرمی کھا گئے ، کپتان کو غیرمتوازن کہا اور بلاول بھٹو کو نو خیز قرار دے دیا ۔ ان کا کہنا تھا عمران خان اپنے صوبے میں چوہے تو مار لو، ہماری ٹانگیں مت کھینچو ۔

لاہور میں سکول کی تقریب کے دوران سعد رفیق نے عمران خان سمیت بلاول بھٹو کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

ان کا کہنا تھا عمران خان سے پشاور کے چوہے مارے نہیں جاتے ، حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے بلاول بھٹو کو بھی نوخیز قرار دیتے ہوئے پہلے سندھ کو سنبھالنے کا مشورہ دیا ۔

وفاقی وزیر کی گرمئے جذبات کی تاب مائیک نہ لاسکا ، تو اسے چھوڑ کر مائیکرو فون تھام لیا اور تنقید جاری رکھی ۔