پاک افغان سرحد : انگور اڈا چیک پوسٹ افغان حکومت کے حوالے

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈا چیک پوسٹ افغان حکومت کے حوالے کردی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ پاکستان افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈا چیک پوسٹ افغان حکومت کے حوالے کردی ہے جس سے پاک افغان برادرانہ تعلقات میں اضافہ ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحدی معاملات پر امن طریقے اور مشاورت سے طے کرنے پراتفاق ہوا ہے جس سے پاک افغان سرحد پر امن اور استحکام میں تیزی آئے گی جب کہ یہ اسٹریٹجک اقدام بارڈرمینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔