کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے قریب چیک پوسٹ پردھماکا؛ 2 پولیس اہلکارشہید

کوئٹہ: سریاب روڈ پربلوچستان یونیورسٹی کے قریب چیک پوسٹ پردھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید جب کہ 11 افراد زخمی ہوئے۔

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب چیک پوسٹ پردھماکا ہوا
پولیس نے موقع پرپہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اورشواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے جبکہ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسزکی بھاری تعداد بھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورعلاقے میں ناکہ بندی کردی گئی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا بم ڈسپوزل اسکواڈ جائزہ لے رہا ہے جب کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرکے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔