صدر ژی کا کم جو نگ ان کو پارٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

بیجنگ: چین کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ژی جن پنگ نے کم جو نگ ان کو جمہوریہ کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی آف کوریا کا چیئر مین منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے ، یہ پیغام انہوں نے اپنی اور کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے چیئر مین کم جو نگ ان کو ارسال کیا ہے ، اپنے پیغام میں ژی جن پنگ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ جمہوری کوریا کے عوام ان کی قیاد ت میں ترقی کریں گے اور ورکرز پارٹی آف کوریا چیئر مین کم کی قیادت میں سوشلزم کی تعمیر کیلئے بھرپور کام کرے گی۔