سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدرافغانستان سے بازیاب

اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساحبزادے حیدر گیلانی کو افغانستان سے بازیاب کرالیا گیا۔

علی حیدرگیلانی کی بازیابی کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ علی حیدر گیلانی کو افغانستان سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔ علی حیدرگیلانی کو اغوا کے 3 سال اور ایک دن بعد بازیاب کرایا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ افغان سفیرعمرزخیوال نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو فون کیا اور بتایا کہ ان کے بیٹے کو غزنی میں سیکیورٹی آپریشن کے بعد بازیاب کرالیا گیا ہے۔