جرمنی میں ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے چاقو سے حملہ کر کے 4 افراد کو زخمی کر دیا

میونخ:جرمنی کے جنوبی شہر میونخ کے ایک ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے چاقو سے حملہ کر کے 4 افراد کو زخمی کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کو علی الصباح ملک کے جنوبی شہر میونخ کے ایک ریلوے اسٹیشن پر ایک مسلح شخص نے چاقو سے حملہ کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا۔

پولیس عینی شاہدوں کے ان بیانات کا جائزہ لے رہی ہے کہ جن میں دعوی کیا تھا کہ حملہ آور کارروائی کے دوران اللہ اکبر کے نعرے بلند کر رہا تھا۔