بہاولپور: ریلوے ٹریک اڑانے کا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد گرفتار

بہاولپور: سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر کارروائی کر کے دہشت گردی کے اس بڑے منصوبے کو ناکام بنایا گیا۔ دریائے ستلج کے شمالی پل کے قریب کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ جن کی شناخت نعمان، عثمان، سکندر، محبوب اور حمید کے ناموں سے ہوئی ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے 5 بم سمیت بڑی تعداد میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشت ریلوے ٹریک پر مسافر ٹرین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔ گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ –